Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں نیا پل تعمیر کرنے کے لیے شارع الحج بند

’پل کی تعمیر کے منصوبے پر آج منگل سے کام شروع ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں شارع الحج پر پل کی تعمیر کے لیے دونوں طرف کی ٹریفک کو سروس روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’شارع الحج کی وادی جلیل اور الخنسا چوراہے پر نیا پل تعمیر کیا جائے گا‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’پل کی تعمیر کے لیے دونوں طرف کی مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند کردی جائے گی جبکہ ٹریفک کو سروس لائن کی طرف موڑ دیا جائے گا‘۔
’ٹریفک ازدحام میں روانی برقرار رکھنے کے لیے قرب وجوار کی تمام سروس لائنیں اور محلے کے اندر سے گزرنے والی سڑکوں کو بھی استعمال کیاجائے گا‘۔
’الخنسا روڈ سے آنے والی ٹریفک کو بلدیہ روڈ کی طرف جبکہ وادی جلیل سے آنے والی ٹریفک کو الدواس کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے‘۔

’دونوں طرف کی مرکزی سڑک بند کردی گئی ہے جبکہ ٹریفک کو سروس روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے‘( فوٹو: ٹوئٹر)

’منصوبے پر عمل آج منگل سے ہوگا، یہاں سے گزرنے والی ٹریفک سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے‘۔
 
 

شیئر: