Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک میں 3ہزار سال پرانا برتن دریافت کرلیا گیا

مقامی ماہرین آثار قدیمہ نے جٹ لین کے قریب اس علاقے میں تقریباً تین ہزار سال پرانا ایک برتن دریافت کرلیا ہے جس کے اندر جلی ہوئی پنیر کی ایک پرت بھی جمی ہوئی ہے۔واضح ہو کہ سلکے بورگ آثار قدیمہ سے مالا مال ہے اور جٹ لین میں شامل یہ علاقہ ڈنمارک کی تاریخ میں بیحد اہمیت رکھتا ہے۔ دریافت ہونے والا برتن خاص قسم کی مٹی سے تیار کردہ ہے تاہم اس میں سفیدی مائل پیلے رنگ کی کوئی چیز جلی ہوئی حالت میں موجود ہے۔جسے مقامی ماہرین زمانہ قدیم کا پنیر قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 3ہزار سال پرانا یہ برتن اس وجہ سے پھینک دیا گیا تھا کہ اس میں پکایا جانے والا پنیر آمیز سالن جل گیا تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ یہ بھی قرار دے رہے ہیں کہ یہ برتن اور اس میں موجود پنیر کانسی کے زمانے کی یادگار ہے۔

شیئر: