Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جعلی اقامے بنانے والا ایشیائی گروہ گرفتار

’گروہ کے قبضے سے سیکڑوں اقامہ و لائسنس کے علاوہ انشورنس کارڈ ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے جعلی اقامے بنانے والے ایک غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
حکام کے مطابق گروہ کے قبضے سے سینکڑوں جعلی اقامہ کارڈ، میڈیکل کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس ضبط کیے گئے ہیں۔
ریاض ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گروہ میں تین ایشیائی تھے جنہوں نےریاض شہر میں واقع ایک اپارٹمنٹ کو اپنا اڈہ بنا رکھا تھا‘۔
’محکمہ خفیہ کے ذریعہ موصول ہونے والی اطلاعات پر کارروائی کی گئی اور اڈے پر چھاپا مارا گیا‘۔
’گروہ کے ٹھکانے سے پرنٹنگ آلات، کمپیوٹر اور سینکڑوں اقامہ، لائسنس اور میڈیکل کارڈ ملے ہیں‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان  سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کے جرم میں زیر تفتیش ہیں، ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: