Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل سمیت کئی علاقوں میں بارش، سخت سردی

سب سے کم درجہ حرارت عرعر میں ریکارڈ کیا گیا۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں اتوار کو حائل سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ بعض مقامات سے درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حائل شہر، مضافات، کمشنریوں، قریوں اور تحصیلوں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے شمالی، وسطی، مغربی، جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اتوار کو سخت سردی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت عرعر اور سبت العلیا میں چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

 مکہ اور مدینہ ریجنز کا درمیانی علاقہ پیر کو گرد و غبار کی لپیٹ میں ہوگا۔(فوٹو ایس پی اے) 

مکہ، باحہ، عسیر، جازان، حائل، قصیم اور مدینہ منورہ کے بعض مقامات پر کہیں ہلکی پھلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جبکہ  متعدد مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ 
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر گیارہ جنوری کو سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 
 مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کا درمیانی علاقہ پیر کو گرد و غبار کی لپیٹ میں ہوگا۔ 

 پیر کو بھی گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ (فوٹو عاجل)

موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ  باحہ، جازان عسیر، مکہ مکرمہ اور ان کے ساحلی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس کا بھی امکان ہے کہ رات کے دوران اور صبح سویرے سعودی عرب کے مشرقی، وسطی اور شمالی علاقوں میں دھند چھائی رہے۔
 پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت (30 سینٹی گریڈ) جدہ میں ہوگا جبکہ مملکت میں سب سے کم درجہ حرارت (3 سینٹی گریڈ) طریف میں ہوگا۔ 

شیئر: