Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹ مار میں ملوث تین غیرملکی گرفتار، 12 لاکھ ریال برآمد

ملزمان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرکے سکونت پذیر تھے۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب می ریاض پولیس نے نے کہا ہے کہ گوداموں، تجارتی مراکز میں وارداتیں کرنے والے تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ’واردات کرنے والوں کے قبضے سے بارہ لاکھ ریال برآمد ہوئے ہیں۔ تینوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اقامہ  قوانین کی خلاف ورزی کرکے سکونت پذیر تھے‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’چوری کی وارداتیں کرنے والے پیشہ ورانہ انداز میں سرگرم تھے۔  تجارتی مراکز، گوداموں اور سٹورز میں تالے توڑ کر داخل ہوتے تھے اور وہاں سے سامان اٹھا کر لے جاتے تھے‘۔ 
’تینوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ایف آئی آر درج کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: