Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے باہر گاڑی کی نمبر پلیٹ گم ہونے پر کیا کریں؟

پہلے فوجداری ریکارڈ کے ادارے میں رپور ٹ درج کرائی جائے۔(فوٹو: عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے بیرون مملکت سفر کے دوران گاڑی کی نمبر پلیٹ گم ہونے کی صورت میں طریقہ کارکی وضاحت کی ہے۔
ایک شہری کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ سعودی عرب سے باہر دوران سفر گاڑی کی نمبر پلیٹ گم ہوجانے پرکیا کرنا چاہیے اور کس ادارے سے رجوع کرنا ہے؟ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹ گم ہوجانے کی صورت میں سب سے پہلے فوجداری ریکارڈ کے ادارے میں رپور ٹ درج کرائی جائے۔
متبادل نمبر پلیٹ جاری کرانے کے لیے مقررہ فیس جمع کرانا ہوگی۔
محکمہ ٹریفک سے رجوع کرکے نئی نمبر پلیٹ کے اجرا کی درخواست دی جائے۔
محکمہ ٹریفک کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے ’ٹریفک قانون کی دفعہ 4 میں یہ پابندی ہے کہ کوئی بھی شخص نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی نہیں چلا سکتا۔‘ 
 قانون کے مطابق ہر گاڑی کے اگلے حصے اور عقبی حصے میں نمبر پلیٹ کی تنصیب ضروری ہے۔ نمبر پلیٹ نمایاں جگہ پر نصب کرنا لازمی ہے۔ اگر کسی کی نمبر پلیٹ گم ہوجائے تو ایسی صورت میں پہلی فرصت میں محکمہ ٹریفک سے رابطہ کیا جائے۔ 

شیئر: