Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ٹریفک جرمانے کی قسطیں ہو سکتی ہیں؟

پانچ صورتوں میں ٹریفک جرمانے ہر قیمت پر ادا کرنا ہوں گے۔فوٹو :سوشل میڈیا
سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق آن لائن ’ابشر‘ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے پر اعتراض کیا جا سکتا ہے تاہم جرمانوں کی قسطیں کسی حالت میں نہیں ہوں گی۔
الوطن اخبار نے محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ہر ٹریفک خلاف ورزی کا جرمانہ الگ الگ ادا کیا جائے گا۔‘
محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ پانچ صورتوں میں ٹریفک جرمانے ہر قیمت پر ادا کرنا ہوں گے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا، تجدید یا گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کے بدلے لائسنس نکلوانے سے قبل جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔
رخصہ سیر (استمارا) کے اجرا یا تجدید یا گمشدہ استمارے کی جگہ نیا رخصہ سیر (گاڑی کی رجسٹریشن) جاری کراتے وقت اسی طرح گاڑیوں کی نمبر پلیٹ نام سے ہٹوانے اور نمبر پلیٹ کی اصلاح سے قبل ادائیگی کرنا ہوگی۔
گاڑی چلانے کا مختار نامہ جاری کرنے والے اور جس کے نام سے جاری کرایا جا رہا ہے اس کے نام پر موجود جرمانے، اسی طرح گاڑی پولیس کی ضبطی سے نکلوانے سے قبل جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے بغیر کوئی کارروائی نہیں ہو سکے گی۔

شیئر: