Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے قدیم عوامی بازار میں کیا کچھ ہے؟

اس بازار کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب جانے والے، مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی مدینہ منورہ کے عوامی بازار کا رخ کیوں کر تے ہیں اور یہاں کیا کچھ ملتا ہے؟ 
مورخ حسان طاہر نےالعربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’ اس بازار کا رسمی نام ’سوق الطباخۃ‘ ہے۔ یہ اہل مدینہ کی سماجی زندگی کا اہم مرکز ہے‘۔

۔ یہ اہل مدینہ کی سماجی زندگی کا اہم مرکز ہے۔(فوٹو العربیہ)

’اس بازار میں انواع و اقسام کے دیسی کھانے  فروخت ہوتے ہیں۔ یہاں سال بھر گاہکوں کا ہجوم موجود رہپتا ہے۔ مختلف ملکوں کے باشندے یہاں کے روایتی کھانوں کا لطف اٹھانے کے لیے پہنچتے ہیں‘۔
حسان طاہر نے بتایا کہ’ یہ مدینہ منورہ کا مشہور ترین عوامی بازار اور مسجد نبوی کے قریب واقع ہے۔ یہاں کے ریستوران مدینہ منورہ کے روایتی تاریخی  کھانوں میں کمال رکھتے ہیں۔ زائرین یہاں آکر ماضی کی یادوں کے ساتھ حال کا لطف اٹھاتے ہیں‘۔  

اس بازار کا رسمی نام ’سوق الطباخۃ‘ ہے۔(فوٹو العربیہ)

انہوں نے کہا کہ ’مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس بازار کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ قدیم رنگ و روپ کو جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے‘۔
’ یہاں پرعربی انداز کے پائے، کلیجی، کباب، تلی ہوئی اشیا، مندی، باربی کیو، سوپ، کابلی پلاؤ، بخاری پلاؤ، عربی پلاؤ، بریانی، انواع و اقسام کی مچھلیاں، مشرقی ایشیا کے کھانوں میں منتو، یغمش وغیرہ ملتے ہیں- ترک کھانے پیش کرنے والے ریستوران بھی ہیں‘۔ 

شیئر: