Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑے ہوئے یمنی بچے فضائی ایمبولینس سے سعودی عرب پہنچ گئے

شاہ سلمان کے حکم پر یمنی جڑواں بچوں کو لایا گیا ہے (فوٹو ایس پی اے) 
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر جڑے ہوئے یمنی بچے منگل کو حضرموت کے المکلا شہر سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے کنگ سلمان ایئربیس ریاض پہنچ گئے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جڑے ہوئے بچوں کا طبی معائنہ نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ہوگا۔  

بچوں کا طبی معائنہ کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے) 

معالجین اس بات کا جائزہ لیں گے کہ آیا دونوں بچوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لیے آپریشن کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ 
جڑواں بچوں کے والدین احمد سعید اور فاطمہ سالم نے بچوں کے آپریشن کا فرمان جاری کرنے پر شاہ سلمان، یمن میں سعودی سفارتخانے اور ریاض میں شاندار استقبال پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی عرب میں جڑے ہوئے بچوں کے دسیوں آپریشن کامیابی سے کیے جاچکے ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ یمن میں عرب اتحاد کی افواج نے بھی ہماری بڑی مدد کی ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز برائے امدادو انسانی خدمات کے نگران اعلی اور میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہ سعودی قیادت دنیا بھر کے ملکوں میں انسانیت نواز کردارادا کررہی ہے۔ جڑے ہوئے بچوں کے دسیوں آپریشن سعودی عرب میں کامیابی کے ساتھ انجام دیے جا چکے ہیں۔ 

شیئر: