Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں سیامی بچوں کے آپریشن کی ابتدائی تیاریاں

ڈاکٹرز بچوں کے کیس کا مطالعہ کررہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکزکے تحت یمن میں سیامی بچوں کا آپریشن کرنے کےلیے ماہرین کی ٹیم کی جانب سے ابتدائی تیاریوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’صنعا‘ کے سبعین ہسپتال میں پیدا ہونے والے سیامی بچوں کے آپریشن کے لیے شاہ سلمان امدادی مرکز سے مدد کے لیے اپیل کی گئی تھی۔ 
امدادی اپیل موصول ہوتے ہی شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے سیامی بچوں کے آپریشن کے لیے منظوری جاری کردی گئی۔ 
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے آپریشن کے احکامات صادر ہوتے  ہی سیامی بچوں کی علیحدگی کے آپریشن کے لیے مخصوص ٹیموں نے آپریشن سے قبل بچوں کا کیس دیکھنے کے لیے تمام اہم معلومات حاصل کرنا شروع کردیں۔ 
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے مختلف ممالک کے لیے امدادی امور انجام دیئے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی متعدد ممالک میں پیدا ہونے والے سیامی بچوں کے مملکت میں کامیاب آپریشن کیے جاچکے ہیں۔ 
2 برس قبل ’تنزانیہ‘ میں پیدا ہونے والے سیامی بچوں کا مملکت میں کامیاب آپریشن کرنے پر بچوں کی والدہ نے اسلام قبول کرلیا تھا-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: