Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مصنوعی سپیڈ بریکر ٹریفک سلامتی کے لیے ضروری ہیں‘

’ٹریفک کی سپیڈ کم کرنے کے لیے یہ انتہائی محفوظ طریقہ ہے‘ ( فوٹو: الاحساء نیوز)
سعودی سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ سڑکوں پر مصنوعی سپیڈ پریکر ٹریفک سلامتی کے لیے بہت ضروری ہیں۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان کی کمشنری العارضہ میں گزشتہ دنوں ایک بچے کے کچلنے کا واقعہ ہوا تھا جس پر آرگنائزیشن نے مصروف سڑکوں پر سپیڈبریکر نصب کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ٹریفک کی سپیڈ کم کرنے کے لیے یہ انتہائی محفوظ طریقہ ہے  اگر اس میں عالمی معیارات کا خیال رکھا جائے‘۔
’ادارے نے اس سے قبل معیاری مصنوعی سپیڈ بریکر کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں‘۔
’مصنوعی سپیڈ بریکر کے معیارات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اسے مصروف جگہوں پر نصب کیا جائے‘۔
’چوراہوں ، اداروں اور سکولوں کے سامنے بھی اس کی تنصیب ضروری ہے‘۔
’جہاں کہیں بھی مصنوعی سپیڈ بریکر نصب ہو وہاں کافی مسافت پہلے آگاہی بورڈ لگائے جائیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مقرر رفتار کی پابندی کرنے سے مصنوعی سپیڈ بریکر گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے‘۔

شیئر: