Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کے محفوظ ذخائر، سعودی عرب کی برتری برقرار

2020 میں گیارہ ماہ کے دوران اپنی پوزیشن قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب نے سونے کے محفوظ ذخائر میں عرب دنیا میں پہلی اورعالمی سطح پر 18 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
سعودی عرب 2020 میں ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران اپنی یہ پوزیشن قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔ سونے کے محفوظ ذخائر میں سعودی عرب کو برطانیہ پر برتری حاصل رہی جو 310 ٹن سونے کے مالک کے حوالے سے 19 ویں نمبر پر ہے۔
سعودی عرب کو سپین پر بھی فوقیت رہی جو 281 ٹن کے حوالے سے 21 ویں نمبر پر ہے۔  
الوطن اخبار کے مطابق سعودی عرب 323 ٹن محفوظ سونے کے ذخائر کے ساتھ خلیجی ممالک میں سونے کے محفوظ ذخائر رکھنے والا پہلا ملک ہے۔ دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر رکھنے والے ملکوں میں خلیجی ممالک آتے ہیں۔  
ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سو سینٹرل بینکوں کے یہاں نومبر 2020 کے آخر میں 35.19 ہزار ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ریکارڈ کیے گئے۔ 
دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک امریکہ ہے۔ اس کے یہاں 8133 ٹن سونا ہے۔ جرمنی 3362 ٹن سونے کے حوالے سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ 2814 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر کے باعث تیسرے نمبر پر ہے۔ 

سعودی عرب2017 سے مستحکم پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

سعودی عرب2017 سے سونے کے محفوظ ذخائر کے حوالے سے مستحکم پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے۔
سعودی عرب نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران سونے کی پیداوار 143 فیصد بڑھائی ہے۔ 2019 میں 12.35 ہزارکلو گرام پہنچ گئی جبکہ  2015 میں 5.09 ہزار کلو گرام تھی۔

شیئر: