Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین لاکھ کے قریب افراد نے کورونا ویکسین لگوا لی

ویکسین کورونا وائرس کے خلاف سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اب تک 2 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ افراد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ویکسین کورونا وائرس کے خلاف سب سے بڑا اور مضبوط ہتھیار ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں قومی شناخت یا موثر اقامہ رکھنے والوں کو ’صحتی‘ ایپ سے اندراج کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر ویکسین دی جارہی ہے۔ 
 ’تاکد‘ سینٹر، تطمن کلینکس اور 937 رابطہ سینٹر چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے بتایا کہ ویکسین لینے سے پورا معاشرا کورونا وائرس سے محفوظ ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معمول کی زندگی گزارنے کے قابل بننے کے لیے ہمیں ویکسین لگوانا ہوگی۔ اگر معاشرے کے بیشتر افراد نے ویکسین لگوا لی تو سب کے سب لوگ وبائی وائرس لگنے سے محفوظ ہوجائیں گے۔ 

اتوار کو کورونا کے 176 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین نہ لگوائی گئی تو ایسی صورت میں ایس او پیز کی پابندی کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔ وائرس سے اموات اور متاثرین کی تعداد بھی بڑھتی رہے گی۔ 
 واضح رہے کہ سعودی عرب میں اتوار کو کورونا کے نئے مصدقہ کیسز 176 اور پانچ اموات ریکارڈ پر آئے ہیں۔ 

شیئر: