Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین تمام شہروں میں فراہم کریں گے: وزیر صحت

’ویکسین کی نئی کھیپ کے انتظار میں ہیں جس کے آتے ہی تمام شہروں میں تقسیم کردیا جائے گا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں کورونا ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اس وقت ہم ویکسین کی نئی کھیپ کے انتظار میں ہیں جس کے آتے ہی اسے تمام شہروں میں تقسیم کردیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ویکسین انتہائی محفوظ ہے، اس کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔ جو ویکسین مملکت پہنچ رہی ہے اس کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کام کر رہے ہیں‘۔
’ویکسین کی نئی کھیپ آتے ہی شمالی حدود ریجن کے علاوہ باقی شہروں میں تقسیم ہو گی‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں بدھ کو تیسرے دن بھی اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 175 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 گزشتہ ایک ہفتے سے نئے کیسز کی تعداد سو کے قریب تھی۔ مملکت میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 64 ہزار 271 ہوگئی ہے۔
 

شیئر: