Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ڈس ایبیلٹی ریسرچ ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان

اس کا مقصد سپیشلسٹ سائنسی تحقیق میں سعودی عرب کا کردار اجاگر کرنا ہے۔(فوٹو العربیہ)
کنگ سلمان انٹرنیشنل ایوارڈ فارڈس ایبیلٹی ریسرچ کے فاتحین کے ناموں کا اعلان ریاض میں پیر کو  ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق اس ایوارڈ کا مقصدمعذوری کے مختلف میدانوں میں تحقیق کے ذریعے سائنسی علوم کو تقویت بخشنا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ’’کے ایس سی ڈی آر‘‘کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان نے یہ ایوارڈ قائم کیا تھا تاکہ سائنسی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔

چھٹی بین الاقوامی کانفرنس شہزادہ سلطان بن سلمان کی سرپرستی میں ہوگی۔(فوٹو عرب نیوز)

شہزادہ سلطان بن سلمان کا کہنا ہے کہ وہ پرہیز، علاج اور بحالی کو معذوری سے نبرد آزما ہونے کا بہترین راستہ سمجھتے ہیں۔
یہ مرکزمعذوری کے حوالے سے تحقیق کرنے، معاونت کرنے  اور معذوری کی تحقیق اور پروگراموں میں دلچسپی کو فروغ دینے میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت اور نجی شعبوں کے ساتھ کام کرنے کے  علاوہ  سائنسی تحقیق کی حوصلہ افزائی اور معذوری کے میدانوں میں موثر عمل کرنے میں بھی خاص مہارت کا حامل ہے۔
یہ ایوارڈ شاہ سلمان کے نام سے منسوب ہے  جو ’’کے ایس سی ڈی آر‘‘کے 1991میں قیام کے بعد سے ہی اس سے تعاون کر رہے ہیں۔

مرکز معذوری کے حوالے سے تحقیق میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔(فوٹو العربیہ)

’’کے ایس سی ڈی آر‘‘کا مقصد معذوری پر تحقیق کے میدان میں قائد بن کر عالمی سطح پر متاثر کن کردار ادا کرنا ہے۔
ایوارڈ کے مقاصد میں تخلیقی صلاحیت اور سائنسی کمالات کا ماحول پیدا کرنا شامل ہے جو مناسب طریق کار، ذرائع اور حل تلاش کرے جن کا مقصد معذور افراد اور ان کے خاندانوں کومعذوری سے بچانا یا اس کے اثرات کو کم کرنا ہے تاکہ ایک ایسی ثقافت قائم کی جا سکے جو سائنسی تحقیق کو  مقامی ، علاقائی اور بین ا لاقوامی سطح پر فروغ دے  سکے,
اس کےعلاوہ جدید ٹیکنالوجی اپنانے کے لئے سائنسی تحقیق کا استعمال کرتے ہوئے معذور افراد کو ا ن کے اہداف، امیدیں اور امنگیں پوری کرنے کے لئے مدد دگار ثابت ہو۔

پرہیز،علاج اور بحالی معذوری سے نبرد آزما ہونے کا بہترین راستہ ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس کا مقصد سپیشلسٹ سائنسی تحقیق میں سعودی عرب کے کردار کو اجاگر کرنا، تحقیق کے نتائج کے مختلف پہلؤوں پر اطلاق کامظاہرہ کر کے معذور افراداور ان کے اہل خانہ کو خدمات فراہم کر نا  ہے۔
معذورو افراد کو بااختیار بنانے کے لئے سائنسی مسائل اور اور عصری رجحانات پر بحث کر کے، بچپن سے جوانی کے مراحل تک محفوظ منتقلی کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی خاطربین الاقوامی سائنسی مہارت پر تبادلہ خیال کرنا  بھی شامل ہے۔
مختلف میدانوں میں چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لئے ثبوتوں پر مبنی تجربات و عوامل سے استفادہ کر کے معذوری کا شکار افراد کو خدمات کی فراہمی اور ان کی رہنمائی کے لئے شراکت داری کو مستحکم کر ناہے۔
اس کے علاوہ ٹیکنالوجی میں ایسے کاموں کی حوصلہ افزائی کرنا جو معذور افراد کو بااختیار بنانے میں مدد کرے اور ان کی پیشہ ورانہ  صلاحیتوں میں اضافہ کرے ۔
معذوری اور بحالی کے حوالے سے چھٹی بین الاقوامی کانفرنس شہزادہ سلطان بن سلمان کی سرپرستی میں آئندہ جنوری میں ہوگی۔
 

شیئر: