Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگوروں کے کارٹن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

20 لاکھ  19 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کی جا رہی تھیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات نے 20 ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ئی ہے۔ 8 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ انگوروں کے کارٹن میں چھپا کر 20 لاکھ  19 ہزار 500 نشہ آور گولیاں سمگل کی جا رہی تھیں۔ 

 6 غیرملکیوں اور دوسعودی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

جدہ اسلامی بندرگاہ کے کسٹم افسران نے یہ کوشش ناکام بنادی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ سمگلنگ میں ملوث 8 افراد جن میں 6 غیرملکی اور دوسعودی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سمگلرز کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

ترجمان  بتایا کہ سمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
محکمہ انسداد منشیات نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ اگر ان کے علم میں  نشہ آور اشیا کی کسی بھی سمگلنگ کی سرگرمی سامنے آئے تو پہلی فرصت میں 995 پر مطلع کریں۔ 

شیئر: