Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جنگلی شکار کا موسم ختم

’پابندی کے دوران کسی بھی طرح کے شکار پر جرمانہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے کہا ہے کہ سال رواں کا شکار کا موسم ختم ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’26 اکتوبر 2020 کو جنگلی شکار کے موسم کا آغاز ہوا تھا جو اب ختم ہوچکا ہے۔‘
ادارے کے مطابق  ’آج کے بعد ہر طرح کے جنگلی شکار پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔‘
’پابندی کے دوران کسی طرح کا بھی شکار کیا گیا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک میں جنگلی شکار کے لائحہ عمل اور ضوابط کی ترمیم نو کی جا رہی ہے، منظوری کے بعد اس کا اعلان کیا جائے گا۔‘
محکمے نے توجہ دلائی ہے کہ صحرائی اور جنگلی سیر وسیاحت کے شائقین ضوابط کی پابندی کریں اور جہاں کہیں خلاف ورزی دیکھیں تو ادارے کو مطلع کریں۔

شیئر: