Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے متعدد علاقے آج بھی دھول کی لپیٹ میں

محکمہ صحت طائف نے رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی ہے ( فوٹو: طقس العرب)
سعودی عرب کے متعدد شہروں میں آج سنیچر کو بھی دھول چھائی ہوئی ہے جبکہ یہ سلسلہ گذشتہ دو روز سے جاری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ، مدینہ، ریاض، نجران، عسیر اور باحہ میں آج بھی مطلع غبار آلود ہوگا جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی۔‘
’بدرالجنوب، ثار، حبونا، شرورہ، نجران اور یدمہ وہ علاقے ہیں جہاں دھول سب سے زیادہ ہے جبکہ حد نگاہ انتہائی کم ہے۔‘
محکمے کے  مطابق ’مدینہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، العیص، بدر، خیبر اور وادی الفرع میں شام چھ بجے تک تیز ہوا کے ساتھ گردوغبار ہو گا‘۔
’مکہ شہر کے علاوہ جدہ، طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، میسان اور دیگر علاقوں میں مطع غبار آلود رہے گا تاہم اس کی شدت میں شام کے وقت کمی آئے گی۔‘
ادھر طائف میں بھی گذشتہ دو روز سے دھول چھائی ہوئی ہے جس کے باعث محکمہ صحت طائف نے رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔‘
محکمہ صحت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’شہر کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ سانس کے شعبے میں خصوصی آلات اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے۔‘
محکمے نے ہدایت کی ہے کہ ’بچے، بزرگ اور سانس کے مریض خاص طور پر احتیاط کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔‘
 

شیئر: