Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ’الرواشين نمائش‘، 43 سعودی خواتین فنکاروں کے فن کا مظاہرہ

نمائش کو دیکھنے کے لیے بہت سی فیملیز، فن کے دلدادہ لوگ اور ممتاز فنکار آئیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
جدہ کے فائن آرٹ سینٹر میں حجازی فن تعمیر کی ممتاز خصوصیت میں سے ایک روشان پر نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو ہونے والی اس نمائش میں 43 سعودی خواتین فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
روشان عمارتوں کی خوبصورتی کے لیے ان کی کھڑکیوں میں نصب ہونے والا لکڑی کا فریم ہے، جس میں نہایت نفیس ڈیزائن بنے ہوتے ہیں۔

 

جدہ شہر کے زیر اہتمام ’الرواشين‘ کے عنوان سے منعقدہ اس نمائش میں سعودی فنکارہ اور ٹرینر ابتهال باجنيد نے ملک کی نمایاں فنکاروں کو اکھٹا کیا اور 70 آرٹس ورکس پیش کیے۔
ان فنکاروں نے اپنے فن پاروں میں روشان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی، جو مکہ، جدہ اور مدینہ کی پرانی عمارتوں کی ایک نمایاں خصوصیت تھی۔
الرواشين کا استعمال اب ترک ہو چکا ہے اور یہ حجاز میں صرف کچھ دفاتر، گھروں اور پرانی عمارتوں میں پائے جاتے ہیں۔
باجنيد نے روشان کے فن پر برسوں تحقیق کی ہے۔ اس کی بحالی کے لیے انہوں نے اپنی پہلی نمائش کو اس کی خوبصورتی کے نام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’الرواشين آف جدہ صرف آغاز ہے۔ ہم مملکت کے تمام تاریخی فن تعمیرات اور روایتی وراثت کا احاطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘
اس نمائش کو دیکھنے کے لیے بہت سی فیملیز، فن کے دلدادہ لوگ اور ممتاز فنکار آئیں۔ جب کہ ایک ماہر ہشام بن جبی نے کہا ’مجھے نوجوان فنکاروں میں فن اور ورثہ کی جانب اس جوش و جذبے کو دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی ہے۔ وہاں سایہ، روشنی اور گہرائی ہے. اس عمدہ آرٹ ورک سے میں واقعی حیران ہوا ہوں۔‘

شیئر: