Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا اور چین کے درمیان تازہ جھڑپ، ’متعدد فوجیوں کے زخمی‘ ہونے کی اطلاعات

پیر کو دونوں ملکوں کے درمیان کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کا نواں دور بھی ناکام ہوا (فوٹو: ستیا وجے)
انڈیا اور چین کے درمیان سرحد پر ایک اور چھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں طرف متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین فوج کے ذرائع نے بتایا کہ یہ تازہ جھڑپ گذشتہ ہفتے سکم ریاست میں نکولا کے مقام پر ہوئی۔
اے ایف پی کے مطابق میڈیا رپورٹس میں فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’دنوں طرف ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘
اے ایف پی کے مطابق انڈین فوج نے اس واقعے کو اہم نہ ہونے کا رنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’معمولی جھڑپ‘ ہوئی ہے۔ فوج کی طرف سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مقامی کمانڈرز نے معاملے کو حل کر لیا ہے۔‘
 حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ ’چار انڈین فوجی زخمی ہوئے ہیں اور متعدد چینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔‘ 
انڈین فوج کے ذرائع کے مطابق چینی فوج کی پیٹرولنگ ٹیم انڈین علاقے میں گھس آئی جسے زبردستی واپس دھکیلا گیا۔
واضح رہے کہ انڈیا اور چین کی فوج کے درمیان سرحد پر کئی ماہ سے کشیدگی جاری ہے۔ گذشتہ برس جون میں لداخ کی گلوان وادی سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 20 انڈین فوجی مارے گئے تھے جبکہ چین کی طرف سے ہلاکتوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
اس کے بعد دونوں ممالک نے سرحد پر ہزاروں فوجی بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا۔

چین اور انڈیا کی فوج کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

چین اور انڈیا کی فوج کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں جن کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پیر کو دونوں ملکوں کے درمیان  کشیدگی کم کرنے کے لیے کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کا نواں دور ہوا جو 15 گھنٹے تک جاری رہا، لیکن کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا۔

شیئر: