Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر خوار بچہ ماں کے حوالے، عدالت نے ایک دن میں فیصلہ سنا دیا

ماں نے عائلی امور کی عدالت سے رجوع کرکے درخواست کی تھی(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں عائلی امور کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ شیرخوار فورا ماں کے حوالے کیا جائے۔ مقدمے کا فیصلہ ایک ہی دن میں جاری کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شیرخوار کی ماں نے عائلی امور کی عدالت سے رجوع کرکے درخواست کی تھی کہ اسے اس کا بچہ دلایا جائے۔ باپ، بچے کی دادی سے ملاقات کے لیے آیا تھا اور بچے کو چھین کر لے گیا تھا۔ 
عدالت نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ ماں شیرخوار کی دیکھ بھال کی زیادہ حقدار ہے۔ شیر خوار کو باپ کے مقابلے میں ماں کی زیادہ ضرورت ہے۔ 
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ باپ اپنے شیر خوار کو اس کی ماں سے چھیننے کا مجاز نہیں ہے۔
عدالت نے ایک سہولت یہ بھی دی کہ شیر خوار کی کارروائی کے لیے ماں تمام متعلقہ اداروں سے رجوع کرسکتی ہے۔ اسے اس سلسلے میں بچے کے باپ سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شیئر: