Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگریزی کے طلبہ کے لیے مفت ڈیجیٹل لائبریری

ڈیجیٹل  لائبریری تک رسائی آسان ہوگی- (فوٹوبرٹش کونسل ٹوئٹر)
سعودی عرب میں برٹش کونسل نے انگریزی کے طلبہ کی مدد کے لیے ڈیجیٹل لائبریری قائم کی ہے۔ یہ اقدام یونیسکو کے ریجنل سینٹر کی شراکت سے انجام دیا گیا ہے۔
اس کی بدولت طلبہ انٹرنیٹ اور ای بک اور وائس بکس کے ذریعے اپنی انگریزی کی لیاقت بہتر بناسکیں گے اور یہ کام وہ اضافی خرچ کیے بغیر انجام دے سکیں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈیجیٹل لائبریری تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے برٹش کونسل کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت اور مسلسل تعاون پروگرام کے تحت انجام دیا گیا ہے۔ 

طلبہ ای بک اور وائس بکس کے ذریعے انگریزی بہتر کرسکیں گے- (فوٹوبرٹش کونسل ٹوئٹر)

یونیسکو کے ریجنل سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرعبدالرحمن المدیرس نے بتایا کہ ہمارے سینٹر کا مقصد عرب دنیا میں تعلیم کا معیار بہتر بنانا، انفرادیت پیدا کرنا ہے۔ سینٹر یہ کام مقامی اداروں کے تعاون سے انجام دے رہا ہے۔
المدیرس نے کہا کہ انگریزی سیکھنے والے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لائبریری سے سعودی عرب میں بے شمار افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔ انہیں اس لائبریری میں کتابیں، برطانوی اخبارات و رسائل، شاندار فلمیں، کورس اور تفریحی وسائل مہیا ہوں گے۔
 یہ سینٹر مملکت میں انگریزی سیکھنے والے تمام افراد کو اس کے ذریعے زبان کی مہارت اور معلومات فراہم کرنے میں آسانیاں پیدا کرے گا۔ 
سعودی عرب میں برٹش کونسل کی ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری کی بدولت انٹرنیٹ پر ساری مطلوبہ چیزیں یکجا مل جائیں گی۔ طلبہ یونیسکو سینٹر سے تعاون کرسکیں گے۔ سعودی عرب اور برطانیہ  تعلیم و ثقافت کے شعبے میں یکساں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ڈیجیٹل لائبریری اس حوالے سے نیا اضافہ ثابت ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: