Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگریزی کی تعلیم پہلی کلاس سے ہو گی

’ چوتھی کلاس سے انگریزی کی تعلیم دینا کا تجربہ اچھا نہیں تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’سرکاری سکولوں میں بچوں کو انگریزی کی تعلیم پہلی کلاس سے دی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دو سال کے بعد پہلی کلاس سے انگریزی لازمی ہوجائے گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ’ابتدائی کلاسوں میں انگریزی کی تعلیم نہ دینے کے نتائج ہمارے سامنے ہیں‘۔

’دو سال کے بعد پہلی کلاس سے انگریزی لازمی ہوجائے گی‘۔ ( فوٹو: الموسوعہ)

انہوں نے کہا ہے کہ ’چوتھی کلاس سے انگریزی کی تعلیم دینا کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اب پہلی کلاس سے ہی اسے لازمی قرار دیا جائے گا‘۔
وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ’تعلیمی نصاب کا دوبارہ جائزہ لیا جارہا ہے۔ اسے وقت کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا۔ نصاب کا جائزہ لینے والی کمیٹی کام کر رہی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’نیا نصاب تیار کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ امید یہی ہے کہ دو سال کے بعد نیا نصاب سکولوں میں ہوگا‘۔
 

شیئر: