Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے پنسل کی نوک پر کنگڈم ٹاور بنا ڈالا

ٹوئٹر صارفین نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت گزاری کا کام نہیں بلکہ فن ہے (فوٹو: سبق)
فنون لطیفہ کی ماہر سعودی خاتون اروی المشوح نے پنسل کی نوک پر کنگڈم ٹاور کا مجسمہ بنا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے مجسمہ تیار کرنے کے لیے سوئی اور کٹر کی نوک کا استعمال کیا ہے۔
ٹوئٹر پراپنے اکاؤنٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’ایسے فارغ بیٹھی تھی تو وقت گزاری کے لیے خیال آیا کہ پنسل کی نوک پر کنگڈم ٹاور بنایا جائے‘۔
ٹوئٹر صارفین نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت گزاری کا کام نہیں بلکہ فن ہے‘۔

’ایسے فارغ بیٹھی تھی تو وقت گزاری کے لیے خیال آیا کہ پنسل کی نوک پر کنگڈم ٹاور بنایا جائے‘ (فوٹو: سبق)

واضح رہے کہ سعودی آرٹسٹ اروی المشوح پنٹگ، آرٹ اور فوٹوگرافی کے علاوہ متعدد فنون لطیفہ کی ماہر سمجھی جاتی ہیں۔

شیئر: