Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز جلد شروع ہوں گے‘ 

پہلی سعودی ویکسین یونیورسٹی  کے سکالرز نے تیار کی ہے۔ ( فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبداللہ الربیش نے کہا ہے کہ پہلی سعودی ویکسین کے ای کلینکل ٹرائلز جلد شروع کیے جائیں گے۔ ویکسین یونیورسٹی  کے سکالرز نے تیار کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وائس چانسلر الربیش نے کہا کہ وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ ای کلینکل ٹرائلز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرانے  کے لیے کوشاں ہیں۔ 
الربیش نے بتایا کہ ’کوبرا‘ اور ’آئیکون‘ کمپنیوں کے ساتھ ای کلینکل ٹرائلز کے دوسرے مرحلے کے معاہدے پر دستخط کی تیاریاں ہورہی ہیں اور بہت جلد یہ کام انجام پا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ سعودی کابینہ کی جانب سے وزارت تعلیم اور جامعات کی تعریف نے ثابت کردیا کہ ہماری قیادت سعودی یونیورسٹیوں اور سائنس ریسرچ سینٹر اینڈ انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
یاد رہے کہ امام عبدالرحمن یونیورسٹی میں میڈیکل کنسلٹینسی اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک ٹیم کورونا ویکسین تک رسائی میں کامیابی حاصل کرچکی ہے تاہم ابھی تک اس ویکسین کے ای کلینکل ٹرائلز نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے ماقبل کے تجربات کرلیے گئے ہیں۔ 

ویکسین ڈی این اے ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سکالرز کی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ایمان المنصور نے سعودی ویکسین کی خوبیوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ڈی این اے ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے شدید ٹھنڈک کی ضرورت نہیں ہوتی۔ فائدہ یہ ہوگا کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے لے جایا جاسکے گا۔ سعودی ویکسین کو 4 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں محفوظ کیا جاسکے گا اور مکمل ایک برس تک ذخیرہ کرنا ممکن ہوگا۔ 

شیئر: