Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ احتساب کے مزید 27 ججوں کی ترقی، شاہی فرمان جاری

 ججوں کی ترقی سے ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر ہوگی (فوٹو: ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ادارہ احتساب (دیوان المظالم) کے 27 ججوں کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ جاتی کونسل اور ادارہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف نے بتایا کہ شاہی فرمان کے مطابق کئی جج عدالت کے سربراہ، بعض سیکریٹری کورٹ اور دیگر کو سینیئر جج بنایا گیا ہے۔ 
ڈاکٹر خالد الیوسف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ’ججوں کی ترقی سے ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ اس سے قبل بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ادارہ احتساب کو موثر بنانے کے لیے مختلف سہولتیں فراہم کرچکے ہیں۔‘ 

شیئر: