Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں خوبصورت گھوڑوں کا مقابلہ

’مقابلے میں 400 سے زیادہ گھوڑوں کی شرکت رہی جو 120 افراد اور اداروں کی ملکیت میں تھے‘ ( فوٹو: واس)
ریاض میں گھوڑوں کی خوبصورتی کا مقابلہ منعقد ہوا ہے جس میں اول آنے والے گھوڑوں کے مالکان کو انعامات دیئے گیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  اختتامی تقریب پر شہزادہ سلطان بن سعود بن محمد نے پوزیشن لینے والے مالکان کو انعامات سے نوازا ہے۔

مقابلے میں 400 سے زیادہ گھوڑوں کی شرکت رہی جو 120 افراد اور اداروں کی ملکیت میں تھے۔

فویرتی نامی گھوڑے کو اول قرار دیا گیا ہے جبکہ اے ای ارجن نامی گھوڑا دوسری نمبر آیا ہے۔

ایک سال کی عمر کی کیٹگری میں بندر الوصیل نامی گھوڑا انعام کا مستحق قرار پایا ہے جبکہ فراس اکمل گھوڑا دوسرا نمبر لے گیا۔
واضح رہے کہ کحیلہ نامی خوبصورت گھوڑوں کا مقابلہ پہلی مرتبہ بند ہال میں منعقد کیا گیا ہے جس میں گھوڑوں کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
 

شیئر: