Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے انگولا کے ہم منصب کی ملاقات

باہمی تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض کے دفتر خارجہ میں انگولا کے وزیر خارجہ ٹی ٹی انتونیو نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور انگولا کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ 

عادل الجبیر نے یورپی کمشنری کے عہدیداروں سے آن لائن رابطہ کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امورافریقہ سامی الصالح بھی موجود تھے۔ 
دوسری جانب وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے یورپی کمشنری کے عہدیداروں سے آن لائن رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی اہم امور پرموقف کا تبادلہ کیا- 

شیئر: