Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا میں کنگ سلمان سینٹر برائے عالمی امن قائم ہوگا

کوالالمپور ..... ملائیشیا میں کنگ سلمان سینٹر برائے عالمی امن قائم کیا جائیگا۔سعودی وزارت دفاع کے ماتحت فکری جنگ کے مرکز اور ملائیشیا کی وزارت دفاع کے مرکز امن و دفاع نیز ملائیشیا کی اسلامی علوم کی یونیورسٹی اور رابطہ عالم اسلامی، کنگ سلمان سینٹر کے قیام میں تعاون کرینگے۔ یہ فیصلہ ملائیشیا اور سعودی عرب نے کوالالمپور میں باہمی مذاکرات کے دوران کیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ ملائیشیا کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ فریقین کے عہدیدار ہر سطح پر ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے کااہتمام کریں گے تاکہ دو طرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوں۔ دونوں ممالک کے سرکاری اور نجی اداروں کے ذمہ داران باہمی تعاون بڑھانے اور گہرا کرنے کیلئے رابطوں میں اضافہ کرینگے. سعودی وژن 2030 کی روشنی میں حاصل مواقع کا پتہ لگانے اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھائیں گے۔ عسکری تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ مشترکہ مشقیں کریں گے۔ فوجی تعاون میں اضافہ کرینگے۔ دونوں ملکوں نے اس امر پر بھی زوردیا کہ شامی بحران جنیوا ون کی بنیاد اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2254کے مطابق حل کیا جائے۔سعودی عرب اور ملائیشیا نے خطے کے اندرونی امور میں ایرانی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز انڈونیشیا کے دورے پر بدھ کو جکارتہ پہنچ گئے۔

شیئر: