Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبح والد کا انتقال ہوا، دوپہر کو بیٹا چل بسا

شیخ فلاح الشمری ٹریفک حادثے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے شہرحائل میں بدھ کی صبح والد کا انتقال ہوا جبکہ دوپہر کو بیٹا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
 حائل کا رہائشی سعودی شہری شیخ فلاح الشمری ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر بدھ دو فروری کی صبح زندگی کی بازی ہار گیا-
والد کی موت کی خبر سن کر بڑا بیٹا بے ہوش ہوگیا، اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ہارٹ فیل ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری شیخ فلاح الشمری 28 جنوری 2021 کو ٹریفک حادثے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
 بڑے بیٹے نے دو روز قبل ٹویٹ کیا تھا کہ ’اے میرے پروردگار میرے والد میری انمول نعمت ہیں میرے باپ کو شفایاب کردے‘۔ 
 والد فلاح الشمری کی تدفین منگل کو ظہر کے بعد ہوئی جبکہ اس کے بیٹے کی نماز جنازہ عصر کے بعد ادا کی گئی۔ 
خیال رہے کہ شیخ فلاح الشمری حائل کے عمائدین میں سے ایک تھے اور وہ صاحب بصیرت و فراست مانے جاتے تھے۔ حائل کے معاشی مسائل حل  کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔ کئی لوگوں کو قصاص کی سزا سے معافی دلائی تھی۔ 
باپ بیٹے  کی موت کی اطلاع پر حائل میں غم کا سماں تھا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے دونوں کے جنازوں کی نماز میں شرکت کی۔

شیئر: