Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 18 دکانیں بند، 30 پر جرمانے

’شہر کے شاپنگ مالز، مارکیٹوں اور دکانوں کے 113 تفتیشی دورے ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  طائف کی 18 دکانیں سربمہر جبکہ 30 پر جرمانے عائد کر دیئے گیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے  کے لیے تفتیشی دورے کیے گیے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کے مختلف شاپنگ مالز، مارکیٹوں اور دکانوں کے کم و بیش 113 دورے کیے گیے ہیں‘۔
’تفتیشی اہلکاروں نے اس دوران متعدد خلاف ورزیوں پر 30 دکانوں کے مالکان پر جرمانے عائد کیے ہیں‘۔
’جبکہ ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر 18 دکانوں کو بند اور مالکان کو طلب کیا گیا ہے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی‘۔

شیئر: