Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر 300 ویب سائٹس بلیک لسٹ

’ویب سائٹس کو فلمیں اور ڈرامے وغیرہ دکھانے کے لیے کاپی رائٹ کی پابندی کرنی ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والی 300 سے زیادہ ویب سائٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کاپی رائٹ کے ادارے نے کہا ہے کہ ’ایسی تمام ویب سائٹس جو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلمیں، ڈرامے یا ڈیجیٹل مواد دکھاتے ہیں انہیں بلاک کر دیا گیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ویب سائٹس کو فلمیں اور ڈرامے وغیرہ دکھانے کے لیے کاپی رائٹ کی پابندی کرنی ہوگی‘۔
’جس ویب سائٹ کے پاس کسی بھی فلم یا ڈرامے کے حقوق نہیں ہوں گے اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’فلمیں، ڈرامے یا کوئی بھی سمعی، بصری یا مطبوعہ مواد مصنف اور تیار کرنے والے ادارے کے حقوق میں ہے جس کی خلاف ورزی کرنا جرم ہے‘۔

شیئر: