Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین بڑی مقدار میں فراہم کی جائے گی: وزیر صحت

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے  (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں کورونا ویکسین مختلف ذرائع سے بڑی مقدار میں حاصل کرکے فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ان ابتدائی ملکوں میں شامل ہے جہاں 17 دسمبر 2020 سے ویکسین مہم شروع کی گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حج و عمرہ ریسرچ آن لائن فورم  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ گذشتہ چار ہفتوں کے دوران سعودی عرب میں کورونا وبا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

سعودی عرب ان ابتدائی ملکوں میں شامل ہے جہاں 17 دسمبر 2020 سے ویکسین مہم شروع کی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت ان دنوں وبا کا دائرہ محدود کرنے کے لیے کوشاں ہے اور مختلف اداروں کے تعاون سے کورونا ایس او پیز کی بھرپور پابندی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں صحت کے حوالے سے انتظامات اعلیٰ درجے کے ہیں۔ سعودی عرب نے  انتہائی نگہداشت کے بیڈز کی تعداد 13 ہزار تک پہنچا دی ہے اور 60 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
الربیعہ نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب میں کورونا ٹیسٹ کا کام 230 سے زیادہ کلینکس (تطمن) کررہے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کے لیے کیے گئے اقدامات اس میں شامل نہیں۔

شیئر: