Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بندر گاہ میں جہاز رانی وقتی طور پر معطل

’تیز ہوا اور اونچیں موجوں کے باعث جہاز رانی معطل کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے اسلامی بندر گاہ میں جہاز رانی وقتی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بندر گاہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سمندر میں تیز ہوا کے باعث موجیں اونچی اٹھ رہی ہیں‘۔
’سلامتی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاز رانی وقتی طور پر معطل کی جارہی ہے ‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج ہفتہ کو بحیرہ احمر میں ہوا کی رفتار 20 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔
’اس کے باعث موجوں کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ میٹر ہوگی‘۔
واضح رہے کہ آج ہفتہ کو بھی جدہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی جس کے باعث موسم سردی مائل ہوگیا۔
 

شیئر: