Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فارمولا 1 کے مقابلے دسمبر میں ہوں گے

’300 دن بعد یہیں سے فارمولا 1 مقابلوں کا آغاز ہوگا جس میں مقامی نوجوانوں کے علاوہ عالمی رائڈر بھی شرکت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں 3 سے 5 دسمبر کے دوران فارمولا 1 ریس ہوگا۔ شہر کے ساحلی علاقے کورنیش پر ریس کے آغاز کے لیے الٹی گنتی کے لیے سٹاپ واچ نصب کردی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سٹاپ واچ کی تنصیب کی تقریب سعودی لیگ برائے کار اور بائیک ریس کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل کی سربراہی میں منعقد ہوئی ہے۔
تقریب میں سپورٹس کی نمایاں شخصیات کے علاوہ وسائل اطلاعات کے نمائندگان اور شہر کے اکابرین کی شرکت کی۔
شہزادہ خالد بن سلطان نے کہاہے کہ ’فارمولا 1 کے لیے سعودی عرب نے گرانڈ پرائز کا اعلان کر رکھا ہے۔
’آج سے ٹھیک 300 دن بعد یہی سے فارمولا 1 مقابلوں کا آغاز ہوگا جس میں مقامی نوجوانوں کے علاوہ عالمی رائڈر بھی شرکت کریں گے‘۔
’جدہ شہر میں پہلی مرتبہ یہ مقابلہ ہوگا جس کا تجربہ انوکھا ہوگا اور جسے دیکھنے کے لیے ملک بھر سمیت دنیا سے شائقین آئیں گے‘۔
 

شیئر: