Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

160 نوجوانوں کو شہد کی مکھیاں پالنے کی تربیت

’ورکشاپس میں نوجوانوں کو شہد کی مکھیوں کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جارہی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
عسیر ریجن میں 160 نوجوانوں کو شہد کی مکھیاں پالنے اور کاروبار کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تربیتی پروگرام کنگ خالد یونیورسٹی اور آرامکو کمپنی کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں رجال المع سے شہد کی مکھیاں پالنے والے ماہرین بھی شریک ہیں۔
یونیورسٹی میں شہد کے فوائد پر تحقیق کرنے والے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر حامد بن علی آل غرامہ نے کہا ہے کہ ’ورکشاپس میں نوجوانوں کو شہد کی مکھیوں کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جارہی ہیں‘۔
’بعد ازاں دوسرے مرحلے میں مکھیاں پالنے اور تجارتی بنیادوں پر شہد نکالنے کی تربیت دی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن شہد کی مکھیاں پالنے کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں سے دنیا بھر کا بہترین شہد تیار ہوتا ہے‘۔
’اس شعبےمیں ترقی کرنے کے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘۔

’اس شعبےمیں ترقی کرنے کے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘ (فوٹو: سبق)

’عسیر ریجن کے مختلف علاقوں کا شہد پوری دنیا کو سپلائی کیا جاتا ہے تاہم اس میں تجارتی بنیادوں پر کام نہیں ہوا‘۔
’ہم چاہتے ہیں کہ نواجوان اس کی تربیت حاصل کریں، مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایک بہتری کاروبار شروع کریں جس کے ترقی کی ضمانت بھی موجود ہے‘۔

شیئر: