Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو موسم ابرآلود، سنیچر سے پیر تک بارش کا امکان

کم درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا- (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر سے پیر تک مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا  ہے۔
اخبار 24 اور عاجل کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا  ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کا مطلع ابر آلود رہنے جبکہ عسیر اور باحہ کے کوہستانی علاقوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعے کو زیادہ درجہ حرارت 33 مکہ مکرمہ میں رہے گا- (فوٹو عاجل)

قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے دیگر علاقوں کا موسم عموما مستحکم ہوگا البتہ مملکت کے شمالی علاقوں میں رات کے وقت اور صبح سویرے دھند ہوسکتی ہے۔
قومی مرکز نے بتایا کہ جمعے کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر سے پیر تک سعودی عرب کے 8 علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بارش سے متاثر ہوں گے جبکہ حائل، حدود شمالیہ اور الجوف کے علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: