Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں اتوار کو بارش کا امکان، سردی کی نئی لہر

بعض مقامات پر بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائوں کا بھی امکان ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اتوار مملکت کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جازان اورعسیر ریجن میں مطلع  ابر آلود رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 
ویب نیوز اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ الباحہ ریجن کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنز کے بعض مقامات پر بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائوں کا بھی امکان ہے۔ 
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جدہ اور القنفذہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم القریات میں 6 ڈگری ہو گا۔ 
دوسری جانب ویب نیوز عاجل نے ماہر موسمیات حسن کرانی کے حوالے سے کہا کہ آئندہ چند دنوں مملکت کے بعض علاقوں میں بارش سے سردی کی لہر میں اضافہ بھی ہو گا۔ 
کرانی نے مزید کہا کہ سرحدی اور شمال مغربی علاقے اردن میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے اس لیے ان علاقوں کے رہنے والے گرم کپڑے تیار رکھیں تاکہ سرد ہواوں کا مقابلہ کرسکیں۔ 

شیئر: