Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔(فوٹو سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا  ہے کہ ’ پیر اور منگل کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔  
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ عسیر اور جازان ریجنوں کے علاوہ نجران ریجن کے چند مقامات اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز نے جنوری کے دوران بارش سے متعلق اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ عسیر ریجن میں بارش کا تناسب 40 ملی میٹر سے تجاوز کر گیا جبکہ مکہ مکرمہ میں 10 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے جو گزشتہ 30 برسوں کے مقابلے میں زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات عبدالعریز الحصینی نے بتایا کہ ’آئندہ بدھ کو بارش اور سردی کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے‘۔ 
موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ’پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ جدہ اور القنفذہ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ حائل میں رہے گا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’ پیر کو تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ  مکرمہ ریجنوں میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ اس کا سلسلہ مملکت کے جنوب مغربی کوہستانی علاقوں تک پھیل جائے گا‘۔

جازان،عیسر اور نجران کے کئی علاقوں میں بارش  کی پیشگوئی ہے(فوٹو سبق)

ریاض اور مشرقی ریجن کے جنوبی علاقے بھی گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے مزید کہا کہ ’ جازان،عیسر اور نجران کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: