Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا متاثرین میں روزانہ ایک ہزار غذائی پیکٹ تقسیم

گورنر نے ہدایت کی ہے کہ تیار شدہ گرم کھانا غیر ملکی ملازمین میں بھی تقسیم کیا جائے اور خاندانوں میں بھی (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض کے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز کی ہدایت پر کورونا سے متاثر ہونے والے افراد اور خاندانوں کو روزانہ ایک ہزار غذائی پیکٹ دیے جائیں گے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز کی ہدایت پر فلاحی تنظیم ’خیرات الریاض‘ مستحقین میں غذائی پیکٹ تقسیم کرے گی۔

گورنر ریاض کی ہدایت کے مطابق شادی بیاہ اور بڑی تقریبات سے بچ جانے والا کھانا جن خاندانوں اور افراد میں تقسیم ہوتا تھا اور وہ لوگ جو وبا سے متاثر ہیں ان میں ایک ماہ کے لیے روزانہ غذائی پیکٹ تقسیم کیے جائیں۔

گورنر نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ  تیار شدہ گرم کھانا غیر ملکی ملازمین میں بھی تقسیم کیا جائے اور خاندانوں میں بھی۔

واضح رہے کہ فلاحی تنظیم ’خیرات الریاض‘ شادی بیاہ اور بڑی تقریبات سے بچ جانے والا کھانا مستحق افراد میں تقسیم کیا کرتی ہے۔

اب جبکہ بڑی تقریبات معطل ہیں تو اس کے باعث جن لوگوں کو کھانا ملا کرتا تھا وہ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

شیئر: