Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بئر غرس: مدینہ کا وہ کنواں جس سے پیغمبر اسلام نے پانی نوش فرمایا

بئر غرس (غرس کا کنواں) مدینہ میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مدینے کی اس امتیازی علامت کی جڑیں گہرے انداز میں نہ صرف پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ سے جُڑی ہوئی ہیں بلکہ اس کنوئیں کو سنت میں بھی دستاویزی حیثیت حاصل ہے۔
روایات کے مطابق پیغمبرِ اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنوئیں کا پانی نوش فرمایا تھا اور رحمت کی دعا کی تھی۔ راویوں نے لکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ ان کے غُسل کے لیے اس کنوئیں کا پانی استعمال کیا جائے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چاہِ غرس، مدینے میں مسجدِ نبوی اور مسجدِ قبا کے نزدیک جنوب کی طرف واقع ہے۔ یہ مقام ثقافتی میراث کی اتھارٹی کی محتاط نگرانی میں ہے تاکہ اس کی مستند خصوصیات اور مخصوص پہلوؤں کو محفوظ رکھاجا سکے۔
یہ اتھارٹی اس بات کا بھی اہتمام کرتی ہے کہ یہاں آنے والے زائرین اس کنوئیں کے پانی سے بھی سیراب ہوتے رہیں۔
آج یہ کنواں زائرین کی لیے ثقافتی اعتبار سے ایک انتہائی اہم مقام ہے جو پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ سے متعلق تاریخ کے بارے میں ٹھوس رابطے کا باعث ہے۔

یہ کنواں مملکت کے اس قوی ارادے کو بھی تقویت دیتا ہے جس کے تحت اسلامی وراثت کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

شیئر: