Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی موبائل شاپ میں ڈاکہ ڈالنے والے ملزمان پکڑے گئے 

واقعہ کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے مغربی محلے لبن میں دو روز قبل موبائل شاپ میں ڈاکہ ڈالنے میں ملوث مقامی گروہ کو گرفتار کیا ہے کو دو سعودی شہریوں  پر مشتمل تھا,
ملزمان نے الیکٹرانک اور مواصلاتی آلات کے مرکز پر لوٹ مار کی تھی۔ واقعہ کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ڈاکے کی رپورٹ ملنے پر پولیس کی سپیشلسٹ سیکیورٹی ٹیم کو ملزمان کی شناخت اور ڈاکے کا معمہ حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ 
 تحقیقات سے  پتہ چلا کہ واردات دو سعودی شہریوں نے کی تھی اور وہ عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔ مجرمانہ سرگرمیوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں دونوں شہریوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ واردات میں مسروقہ گاڑی استعمال کی تھی۔
جائے وقوعہ پر انگلیوں کے نشانات کے ریکارڈ سے بچنے کے لیے دستانے استعمال کیے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: