Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے موبائل کی نگرانی کریں: وزارت تعلیم

’بعض گیمز اور ایپلیکیشن ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو بچوں کے لیے مناسب نہیں‘ (فوٹو: هي)
وزارت تعلیم نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی موبائل اور ڈیوائسز کی نگرانی کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے موبائل صارفین کو بڑے پیمانے پر ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ موبائل استعمال کرنے کے دوران بچوں کے قریب رہیں۔
’بچوں کے موبائل میں گیمز اور ایپلیکیشنز کا جائزہ لیتے رہیں اور ان کی عمروں کے لیے مناسب گیمز ہی ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گیمز اور ایپلیکیشن میں بعض مرتبہ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو بچوں کے لیے مناسب نہیں‘۔
’بچوں کو سائبر کرائم، تشدد،مجرمانہ ذہینت اور غیر اخلاقی گیمز سے دور رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ بچے موبائل کا آزادانہ استعمال نہ کریں‘۔

شیئر: