Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظھران میں 77 برس قدیم سکول کی نایاب تصویر

یہ مشرقی ریجن میں انگریزی تعلیم کا پہلا سکول تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
ریاض میں شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے 50 کی دہائی میں ظھران شہر کے ایک سکول کی تصویر جاری کی ہے جو آرامکو کمپاؤنڈ میں قائم کیا گیا تھا۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے اکیڈمی کی ویب سائٹ پر جاری تصویر کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن ’الظھران‘ میں تیل کمپنی ’آرامکو‘ کے کمپاؤنڈ میں پہلا سکول قائم کیا گیا جہاں طلبہ کے لیے انگریزی کی خصوصی کلاس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا۔
اکیڈمی کی جانب سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی تصویر اسی سکول کے ایک کلاس روم کی ہے جس میں طلبہ بیٹھے ہیں جبکہ ایک طالب علم کھڑے ہو کر سبق سنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ آرامکو کمپنی کی جانب سے اپنے کارکنوں کے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے مملکت کے مختلف شہروں میں جہاں ان کا دفتر تھا سکول کھولے تھے جن میں سے اکثر سکولز مشرقی ریجن میں قائم کیے گئے تھے۔
آرامکو کی جانب سے جو بھی سکول کھولے جاتے تھے وہاں کے انتظامات مثالی ہوتے تھے، نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی یادگارعمارتیں قائم ہیں۔

شیئر: