Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی جنگل میں ماحولیاتی مطالعے اور نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال

ماحولیاتی تحفظ کے ضوابط کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے۔ (فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں ‘عروق بنی معارض’ پہلا مثالی قومی جنگل مانا جاتا ہے۔ یہاں ماحولیاتی مطالعے اور نگرانی کے لیے ڈرون استعمال کیے جارہے ہیں۔
تجدد پذیر توانائی استعمال کی جاتی ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے ضوابط کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق عروق بنی معارض مقامی لوگوں کے تعاون و اشتراک سے ماحولیاتی سیاحت کے نت نئے پروگرام متعارف کرا رہا ہے جبکہ ترقی یافتہ انتظامی طور طریقوں سے محفوظ قومی جنگل کے انتظامات کررہا ہے۔ 
’عروق بنی معارض‘ کئی نایاب خزانوں کا مخزن ہے۔ یہاں معمر درخت بھی ہیں اور نایاب جانور ہیں۔ پہاڑی ہرن اور عرب ہرن خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
عروق بنی معارض کا رقبہ 12 ہزار کلو میٹر ہے۔ یہ دنیا کے مشہور ترین صحرا  الربع الخالی کے جنوب مغرب کے اطراف واقع ہے۔ یہاں دنیا کا سب سے بڑا ریت کا سمندر بھی موجود ہے۔

شیئر: