Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاف ڈوپلیسیس ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے

جنوبی افریقن کھلاڑی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں (فوٹو: انسٹا گرام فاف ڈوپلیسیس)
جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل سکس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فینز کا لہو گرمانے کو تیار ہیں لیکن عین اسی وقت انہوں نے بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے فاف ڈوپلیسی بین الاقوامی کرکٹ میں 69 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جہاں انہوں نے 40 کی اوسط سے چار ہزار سے زائد رنز سکور کر رکھے ہیں۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق ڈوپلیسیس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی توانائی اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے خاص کرتے ہوئے 2021 اور 2022 کے ورلڈ کپ پر فوکسڈ رہیں گے۔
ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جاری کردہ پیغام میں گزرے برس کی وبائی صورتحال کا ذکر کیا تو لکھا کہ ان حالات نے انہیں یکسوئی مہیا کی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Faf du plessis (@fafdup)

جنوبی افریقہ کے لیے تمام فارمیٹس میں کھیلنے کو اپنا اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر پندرہ برس قبل کسی نے مجھے کہا ہوتا کہ میں اپنے ملک کے لیے 69 ٹیسٹ کھیلوں گا اور ٹیم کیق یادت بھی کروں گا تو میں اس پر یقین نہ کرتا‘۔
ٹیسٹ کیریئر سے متعلق اپنے اطمینان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ دو برس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے، میرا فوکس اب یہی رہے گا اور خواہش ہو گی کہ جتنا زیادہ ہو سکے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کھیلوں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی پر زیادہ توجہ دینے کا مطلب یہ نہیں کہ ایک روزہ کو خارج از امکان قرار دے رہا ہوں، البتہ مختصر مدت میں ٹی ٹوئنٹی ترجیح رہے گی۔
اپنی اہلیہ اور اہلخانہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا تعاون میسر نہ ہوتا تو شاید میں وہ نہ کر سکتا جو حاصل کیا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر کرکٹ سے متعلق حلقوں نے اپنے تبصروں میں کہیں ان کی کارکردگی کو یاد کیا تو کہیں ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
پاکستانی شائقین کرکٹ نے فاف ڈوپلیسیس کو گزشتہ دہائی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

36 سالہ کرکٹر ٹیسٹ کرکٹ میں 199 رنز کے ہائی سکور کے ساتھ 10 سنچری اور 21 نصف سنچری اننگز کھیل چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کے دوران انہوں نے بولنگ کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

شیئر: