Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھجوروں کے شاہی تحفے کی پہلی کھیپ بیرون مملکت روانہ

کھجوریں حفظان صحت کے ساتھ خوبصورت پیکٹوں میں بھیجی جارہی ہیں- (فوٹو: ایس پی اے)
وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے امسال کھجوروں کے شاہی تحفے  کی ترسیل کا سلسلہ شروع کر دیا ہے- ہر سال رمضان المبارک کی آمد پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے کھجوروں کا تحفہ  بھیجا جاتا ہے۔


شاہی تحفے کی پہلی قسط روانہ کردی گئی۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے جمعرات کو الاحسا کمشنری کی کھجور فیکٹری سے شاہی تحفے کی پہلی قسط روانہ کر دی- 24 ملکوں کے مسلمانوں کو کھجوروں کا شاہی تحفہ بھیجا جائے گا- یہ تحفہ ممتاز مسلم شخصیات، اداروں، مسلم اقلیتوں اور مسلم معاشروں کو پیش کیا جائے گا-
قائم مقام سیکریٹری جنرل اسلامی امور محمد العریفی نے بتایا کہ سعودی قیادت دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ اخوت اور محبت کے رشتے استوار کرنے کے لیے ان کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھتی ہے خصوصا رمضان میں اخوت کے رشتے مزید مضبوط کیے جاتے ہیں-
العریفی نے بتایا کہ مقررہ پروگرام کے مطابق 24 ملکوں میں کھجوروں کا شاہی تحفہ بھیجا جائے گا- الاحسا کمشنری اعلی درجے کی کھجوروں کے حوالے سے مشہور ہے- یہاں کی بہترین کھجوریں حفظان صحت کے ضوابط کی  پابندی کے ساتھ خوبصورت پیکٹوں میں رکھ کر بھیجی جا رہی ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: