Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھجور جدید اور منفرد کھانوں میں خاص لذت پیدا کرتی ہے

ریستوارن کے کھانوں اور مختلف میٹھی ڈشز میں زیادہ اہمیت دی جانے لگی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
کھجور ہر سعودی گھرانے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے، یہاں پر عام طور پر جدید طریقوں سے تیار کئے گئے لذیذ کھانوں میں استعمال کے لیے کھجور کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کھجور کو سعودی عرب کی ایک شناخت اور سعودی مہمان نوازی کا مستقل حصہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ پھل اپنی مناسب قیمت اور وسیع تر دستیابی کی وجہ سے مختلف تقریبات ، شادیوں، معاشرتی اجتماعات اور روزمرہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔

کئی علاقوں میں کھجورکے ساتھ کئی ڈشز کے تجربات کئے گئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب  دنیا بھر میں کھجوریں پیدا کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کھجور کی مختلف اقسام ہیں جس میں سے ہر ایک  کا اپنا انفرادی ذائقہ ، شکل ، بناوٹ اور حجم ہیں۔
کھجور کو اب ریستوارن کے کھانوں اورمختلف میٹھی ڈشز میں بھی زیادہ اہمیت دی جانے لگی ہے۔
41 سالہ سعودی ایگزیکٹو شیف نورہ المعمر نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ  زمانہ قدیم سے ہی سعودی قہوے کے ساتھ کھجوریں پیش کی جاتی رہی ہیں اور  یہ ہماری ثقافت ہے۔

مختلف قسم کے کھانوں کی لذت میں کھجور کا بنیادی کردار ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

نورہ المعمر پیرس سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اب ایک ریستوراں کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے ہوٹل کے لیے مختلف مینو تخلیق کی ہیں۔
نورہ المعمر نے اس بات پر  وضاحت کی ہے کہ کھجور جدید کھانوں میں کس طرح اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور کر رہی ہے۔
کھجور کے فوائد اور اس کے ذوق کو جانتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی ثقافت کو فرانسیسی مہارت کے ساتھ جوڑ کر ایک نئی ڈش بنانے کا خیال آیا۔

سعودی عرب  دنیا بھر میں کھجوریں پیدا کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی عرب  کے کئی علاقوں میں کھجورکے ساتھ کئی ڈشز کے تجربات کئے گئے ہیں۔ مملکت کے مغربی علاقے میں بہت سارے لوگ کھجور مچھلی کے ساتھ کھاتے ہیں۔ ان دونوں ذائقوں کا مرکب  مقامی لوگوں کو راغب  بھی کرتا ہے اور یہ کچھ نیا ہے جو کھانے کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں 32 سالہ سعودی شیف ایمن بزرہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے مدینہ منورہ کے ہوٹلوں میں اسسٹنٹ شیف کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب ان کا 14 سالہ تجربہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے چار سال تک  سڈنی کے سکول سے کھانا پکانے کی تربیت حاصل کی اور مختلف ریستورانوں میں کام کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کھجورسے ان کی محبت نے یہ سکھایا کہ پھلوں کی کون سی اقسام مختلف ڈشزکے ساتھ بہترین ذائقہ دیتی ہیں اور اس کے انوکھے ذائقہ اور تجربہ سے پھلوں کا بہترین استعمال کیا جاتا ہے۔
ایمن بزرہ نے مزید بتایا کہ  ہم کھجوروں کو جدید پکوانوں میں کیسے استعمال کیا جاتا ہے اور اس طرح کے کھانوں کی لذت میں کھجور کا کیا  بنیادی کردار ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کھجور میں ایک خاص حد تک مٹھاس ہوتی ہے اور ہم اس سے کسی کھانے کو میٹھا بنانےاور چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
بیرون ملک انٹرنیشنل ہوٹلوں کے باورچیوں نے باربی کیو کی چٹنی جیسے میٹھے کے علاوہ مختلف پکوانوں میں بھی کھجور کا استعمال شروع کر دیا ہے کیونکہ  کھجور میں چینی کی مخصوص مقدار کے باعث اس سے تیار کردہ چٹنیوں کا انوکھا ذائقہ ملتا ہے۔
 
 

شیئر: