Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گھڑ دوڑ کپ آج، ولی عہد سرپرستی کریں گے

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 ملین ڈالر دیے جائیں گے- (فوٹو: العربیہ)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سنیچر کو سعودی گھڑ دوڑ کپ 2021 کی سرپرستی کریں گے۔ اس مقابلے میں گھڑ دوڑ کی دنیا کے شائقین گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
یہ مقابلہ ریاض جنادریہ کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں ہوگا۔ یہاں یہ مقابلہ دوسری بار ہو رہا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی کپ کے اس مقابلے میں جسے دنیا میں سب سے مہنگے مقابلے کا اعزاز حاصل ہے۔ 30.5 ملین ڈالر کے انعام تقیسم ہوں گے۔
13 ممالک سے عالمی معیار کے  77 گھوڑے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کنگ عبدالعزیز ریس کورس پہنچ چکے ہیں۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔ گھڑ دوڑ کے اس مقابلے میں حصہ لینے والے گھوڑوں کے آگے ’میکسیمم سیکیورٹی’ ، ’بن بطل‘، ’مڈنائٹ بیسو‘،  ’میچو جوستو‘ اور ’تیسائی توت‘ ہوں گے-  مقابلے کی نگرانی دنیا کے  بہترین ٹرینرز کریں گے۔
ان میں امریکہ کے ’بوب بفرٹ‘، برطانیہ  کے ’جان جوسڈن‘، امریکہ کے ’اسٹیفن اسموسن‘، ’براڈ ککس‘ اور سعودی عرب کے ’عبداللہ بن مشرف‘ اور ’شالح العضیانی‘ ہوں گے۔ 

13 ممالک کے 77 گھوڑے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں- (فوٹو: العربیہ)

گھڑ دوڑ اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے اس مقابلے کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان چاہتے ہیں کہ سعودی عرب وژن 2030 کے تحت دنیا بھر میں سپورٹس کے اندرمنفرد مقام حاصل کرے۔  
شہزادہ بندر بن خالد نے کہا کہ سعودی کپ سے دنیا کے مختلف ممالک میں گھڑ دوڑ کے شائقین گہری دلچسپی لینے لگے ہیں۔ اس کا ثبوت یہ بھی ہے کہ سعودی کپ 2 میں دنیا کے نامور گھوڑے، ٹرینرز اور گھڑ سوار شرکت کررہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی کپ راؤنڈ ایوارڈ  دنیا میں سب سے مہنگا ہوگا- اول آنے والے کو بیس ملین ڈالر دیے جائیں گے۔ 
گھوڑوں کی دوڑ کے تجزیہ نگار نواف الدھش نے کہا کہ سعودی عرب نے ریکارڈ وقت میں گھڑ دوڑ کے اندر اپنا نام پیدا کرلیا یہ بڑی منفرد کامیابی ہے۔ دنیا کے بہت سارے ملکوں میں گھڑ دور کے مقابلے اور میلے ہورہے ہیں مگر سعودی گھڑ دوڑ نے اپنی انفرادیت بنائی ہے۔ دوڑ کے ہر راؤنڈ میں جیتنے والوں کے لیے قیمتی انعام رکھے گئے ہیں۔

دوڑ کے ہر راؤنڈ میں جیتنے والوں کے لیے قیمتی انعام رکھے گئے ہیں- (فوٹو: العربیہ)

الدھش نےکہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ سعودی کپ میں حصہ لینے کے لیے برازیل، آئرلینڈ، اٹلی، ارجنٹائن، سپین، برطانیہ، جاپان اور سویڈن جیسے ممالک کے گھڑ سوار شرکت کر رہے ہیں۔ 
ایک دن میں بین الاقوامی گھڑ سواروں کا خصوصی پروگرام ہوگا- ان میں سے چھ خواتین ہوں گی اور چھ بین الاقوامی گھڑ سوار مرد ہوں گے- دو پیشہ ور ہوں گے۔ 
یہ مقابلہ چار راؤنڈز پر مشتمل ہوگا۔ ہر راؤنڈ کا انعام  4 لاکھ ڈالر ہوگا- علاوہ ازیں بین الاقوامی سعودی راؤنڈ (تکافؤ) کے عنوان سے ہوگا۔ اس کے لیے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔
  ہفتے کو گھوڑوں کی ریس بڑے پیمانے پر ہوگی۔ پہلا راؤنڈ نیوم کپ کے عنوان سے ہوگا۔ دوسرا راؤنڈ 135 کپ کے عنوان سے ہوگا۔ ان میں سے ہر ایک کا ایوارڈ 10 لاکھ ڈالر ہوگا- تیسرا راؤنڈ ریڈ سی کپ کے بعد مہنگے ترین دوسرے کپ کے لیے ہوگا- اس کا ایوارڈ 2.5 ملین ڈالر رکھا گیا ہے۔
چوتھا راؤنڈ گھوڑوں کی ریس کلب ایوارڈ کے لیے خاص ہے اس میں صرف مقامی گھوڑے شرکت کریں گے۔ اس کا انعام ایک ملین ڈالر ہے- پانچویں راؤنڈ کا نام ’العبیہ‘ کپ رکھا گیا ہے۔ یہ عرب گھوڑوں کے لیے اس کا انعام دو ملین ڈالر ہے۔
چھٹا راؤنڈ ’دیربی‘ سعودی ایوارڈ کے لیے ہے اس کا انعام 1.5 ملین ڈالر ہے۔ ساتواں راؤنڈ  الریاض کپ کے نام سے ہوگا جس کا ایوارڈ ڈیڑھ ملین ڈالر رکھا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: