Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن کے پہلے ٹرین ڈرائیور کا انتقال

ٹرین ڈرائیورعبدالعزیز بن ابراہیم الدریویش کی عمر 96 برس تھی۔( فوٹوالعربیہ)
سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن کے پہلے سعودی ٹرین ڈرائیور عبدالعزیز بن ابراہیم الدریویش اتوار کو انتقال کرگئے۔
 وہ دمام، الھفوف، ریاض لائن پر ریلوے کے پہلے سعودی ڈرائیور تھے۔ اس سے قبل 1371ھ سے 1373ھ تک ٹرین ڈرائیور امریکی ہوا کرتے تھے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق عبدالعزیز بن ابراہیم الدریویش کی عمر 96 برس تھی۔ نماز جنازہ الزلفی کمشنری  کے العزیزیہ قبرستان میں ادا کی گئی۔
عبدالعزیز الدریویش نے الزلفی، الافلاج اور الخرج ہسپتالوں میں بھی کام کیا تھا۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ریلوے لائن بچھانے کا خیال گزشتہ صدی ہجری کے چھٹے عشرے میں پیش کیا گیا تھا۔ خلیج کے ساحل پر کمرشل سی پورٹ سے سامان  آرامکو کے گوداموں میں لانے کے لیے مال گاڑی کی ضرورت محسوس ہوئی تھی۔
ریلوے لائن بچھانے کی تجویز شاہ عبدالعزیز کے سامنے رکھی گئی تو انہوں نے دمام سے ریاض تک ریلوے لائن بچھانے کا حکم جاری کردیا۔
21 اکتوبر 1947 کو ریلوے لائن بچھانے کا کام شروع کیا گیا جبکہ شاہ عبدالعزیز کی موجودگی میں ریاض ریلوے لائن کے افتتاح کے بعد 30 اکتوبر 1951 کو رسمی تقریب منعقد کی گئی۔ 
عربی زبان میں ’ریل‘ کے لیے قطار کا لفظ بولا جاتا ہے تاہم مملکت میں شروع میں سعودی شہری بھی اسے ’ریل یا الریل‘  کہا کرتے تھے۔

شیئر: